مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں روسی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں 25 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی فضائیہ کے طیاروں نے حلب میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق شامی حکومت اور روسی فورسز کی جانب سے حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کیلئے فضائی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔
شام میں وہابی دہشت گرد امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں ۔ وہابی دہشت گرد عام شہریوں کو اپنی ڈھال کے طو پر استعمال کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ